تعارف میری حاضری

اسلام وعلیکم۔
میرا نام ذوالفقارنقوی ہے۔ میں دس جون 1965؁ء میں ریاست جموں و کشمیر ، ضلع پونچھ کے گاوءں گورسائی میں پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کرنے کے بعد جموں یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم۔ اے کی ڈگری،انگریزی ادب میں حاصل کی۔ کلکتہ سے بی۔ آئی ۔اے۔ایم۔ ایس کی ڈگری اور پھر جموں سے بی۔ ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔
1995 تا 1999 آل انڈیا ریڈیو پونچھ سے منسلک رہا جہاں بطور اناءونسر کام کرتا رہا۔
اسی دوران محکمہ تعلیم میں بطور لیکچرار انگلش تقرری ہو گئی۔۔
ادب کوئی بھی ہو، اس کا طالب علم کی نشو نما میں کلیدی رول ہوتا ہے۔ مجھےانگریزی ادب میں شیکسپئر کے مطالعہ نے متاثر کیا۔ انگریزی نظمیں لکھیں لیکن ارد گرد کے ماحول نے انہیں قبول نہیں کیا۔اور وہ صرف چند اداروں تک ہی محدود رہیں۔
کیونکہ اردو ادب میراث میں ملا تھا۔نیز گھر کا دینی ماحول اور علماحضرات سے مسلسل رابطے نے مجھے اردو ہی کو اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنانے پر مجبور کیا۔ شاعری کا شوق بچپن سے ہی دامن گیر تھا۔ شاید 1990 میں پہلی مکمل غزل کہی تھی۔
نعت و سلام اور منقبت نیز واقعہ کربلا کے حوالے سے جو قلمی واردات سر زد ہوتی رہیں انہیں ’’زاد سفر‘‘ کی صورت میں دو سال قبل عباس بک ایجنسی لکھنوء نے شائع کیا ہے۔
غزلوں کا پہلا مجموعہ ’’اجالوں کا سفر‘‘ اردو فاءونڈیشن ممبئی نے دو ماہ قبل شائع کیا ہے۔ جس کی رسم رونمائی ابھی باقی ہے۔
لیکن مجھے اپنی کم مائیگی اور کم علمی کا بھر پور احساس ہے۔۔۔اور یہ امید ہے کہ ’’ اردو محفل ‘‘ میں موجود اہل علم حضرات میری علمی تشنگی مٹانے میں معاون و مدد گار ثابت ہونگے۔۔
والسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذوالفقار نقوی
 

تلمیذ

لائبریرین
وعلیکم السلام،
محفل میں آپ کا دلی خیر مقدم ہے، جناب نقوی صاحب۔
تفصیلی تعارف کا شکریہ۔ یہ بے حد خوشی کا مقام ہے کہ محفل میں تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ارکان کا اضافہ ہو رہا ہے جن سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 

طارق شاہ

محفلین
جناب ذوالفقار نقوی صاحب
السلام علیکم! اردو محفل میں، دلی خوش آمدید ۔
آپ جیسے صاحب علم کا شریک محفل ہونا ہی، دل میں ایک فرحت اور شادمانی کا احساس جگاتا ہے
یہاں کچھ لوگ ہی شاید علمی اسناد اور تجربے میں آپ کے ہم پلہ ہوں، مگریہاں آپ سب ہی کو ذوق
میں بہت خوب اور بالا پائیں گے ، ہم ایک خاندان ہی کی طرح ایک دوسرے کی لگائی تخلیقات پر داد ، تبصرہ
اور تنقید سے ہی سیکھنے ، اور مزید بہتر کے عمل میں رہتے ہیں

قوی امید ہے کہ آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کے لئے ملتا رہے گا ۔
اک بار پھر سے خوش آمدید
الله کرے آپ یہاں بہت خوش رہیں :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم سید ذوالفقار علی نقوی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کے بارے جان کر اور اپنے درمیان پا کر بہت خوشی محسوس ہوئی ۔۔۔۔
 
محترمی و مکرمی سید ذوالفقار علی نقوی صاحب سب سے پہلے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔میں صبح سے ہی آپ کے تعارف کا دھاگہ ڈھونڈ رہا تھا ابھی دیکھا تو بڑی خوشی ہوئی ۔آپ سے ہم طلباء کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا یہ واقعی بڑی بات ہے کہ ہمارے محفل میں بزرگوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔آپ کی صحت و عافیت کے لئے خدا وند قدوس سے دعا گو ہوں ۔
 
KwULv.png
 
محترم طارق شاہ صاحب۔۔۔ ممنون ہوں حوصلہ افزائی کے لئے۔۔۔ آپ جیسے بزرگ اور اہل علم حضرات کی درمیان خود کو پا کر اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھ رہا ہوں۔۔
 
آخری تدوین:
Top